ایرانی وزیر خارجہ کی چینی وزیر خارجہ کو چین کے نئے سال کی مناسبت سے مبارکباد

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ امیر عبداللہیان نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کو چین کے نئے سال اور عید بہارہ کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کو چین کے نئے سال اور عید بہارہ کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور چین کے دوستانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور چین کے باہمی تعلقات دونوں ممالک اور خطے کے لئے مفید اور مؤثر ثابت ہوں گے۔ ایرانی وزیر خآرجہ نے دورہ چین کے دوران ہونے والے معاہدوں کو اہم قراردیتے ہوئے انھیں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں سنگ میل قراردیا۔

News Code 1909677

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 11 =