کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزيد 5 افراد جاں بحق

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع بڈگام اور پلوامہ میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران مزید 5 افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع بڈگام اور پلوامہ میں  بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران مزید 5 افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے تازہ کارروائیوں میں پلوامہ اور بڈگام اضلاع میں 5 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

فوجیوں نے ضلع پلوامہ کے علاقے نائرہ میں محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران   4 نوجوانوں کو جاں بحق کیا اور بڈگام کے علاقے چرار شریف میں آپریشن کے دوران ایک نوجوان کو جاں بحق کردیا۔

واضح رہے گزشتہ اتوار کو بھی بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کے دوران اندھا دھند فائرنگ کرکے 2 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔

News Code 1909672

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =