مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے علاقے ڈنکاسٹر میں چاقو زنی کی واردات میں 2 افراد ہلاک اور 1 زخمی ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق ڈنکاسٹر میں چاقو زنی کی واردت کے شبہ میں 17 سالہ نوجوان کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈنکاسٹر ٹاؤن سینٹر میں چاقو زنی کا واقعہ پیش آیا، جس میں 2 افراد ہلاک اور 1 زخمی ہوا۔ ضلعی پولیس افسر کے مطابق واردات کے بعد ڈنکاسٹر کے ٹاؤن سینٹر میں پولیس کا گشت بڑھادیا گیا ہے۔

برطانیہ کے علاقے ڈنکاسٹر میں چاقو زنی کی واردات میں 2 افراد ہلاک اور 1 زخمی ہوگیا۔
News ID 1909670
آپ کا تبصرہ