تہران میں یمنی عوام کی حمایت میں عظيم الشان ریلی کا اہتمام

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں یمنی عوام کی حمایت میں نماز جمعہ کے بعد عظيم الشان ریلی نکالی گئی ۔ ایرانی مظاہرین نے یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے جنگ متوقف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی عوام کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں میں ایرانی عوام نے مظاہرے کرتے ہوئے یمن پر مسلط کردہ جنگ کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے بعد مظاہرین نے عظیم الشان ریلی نکالی جس میں مظاہرین نے یمن پر سعودی عرب کے جنگی جرائم پر شدید تنقید کرتے ہوئے یمن کے نہتے عربوں کے خلاف جنگ روکنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے امریکہ مردہ باد، اسرائيل مردہ باد اور آل سعود مردہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ ریلی میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے اور اسلامی ممالک کو کمزور کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اس سے قبل امریکہ کی حمایت میں شام، عراق، افغانستان اور لیبیا کو کمزور کرچکا ہے۔

News Code 1909658

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =