مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یوکرائن میں ایک فوجی اڈے پرایک فوجی نے فائرنگ کرکے 5 فوجی اہلکاروں کوہلاک کردیا۔
اطلاعات کے مطابق یوکرائن کی نیشنل سکیورٹی گارڈ کے اہلکارنے فوجی اڈے پرتعینات سکیورٹی گارڈز پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 سکیورٹی گارڈز ہلاک اوردیگر5 زخمی ہوگئے۔
حکام کاکہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ گارڈز کواسلحہ فراہم کرنے کے وقت پیش آیا۔سکیورٹی حکام نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا ہے اورمفرورفوجی اہلکارکی تلاش جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ