یمنی عوام کا الحدیدہ میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ

یمن پر سعودی عرب اور امارات کی بربریت اور جارحیت کے خلاف یمنی عوام نے صوبہ الحدیدہ میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا ہے۔مظاہرین نے یمن پر سعودی عرب اور امارات کے مجرمانہ اور ظالمانہ ہوائي حملوں کی شدید مذمت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن پر سعودی عرب اور امارات کی بربریت اور جارحیت کے خلاف یمنی عوام نے صوبہ الحدیدہ میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا ہے۔مظاہرین نے یمن پر سعودی عرب اور امارات کے مجرمانہ اور ظالمانہ ہوائي حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ مظاہرین نے سعودی عرب اور امارات کے خلاف شدید نعرے بھی لگائے۔ یمنی مظاہرین نے یمن پر سعودی عرب اور امارات کے ہوائی حملوں کو متوقف کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور امریکہ کی طرف سے سعودی عرب کی حمایت کی بھی شدید مذمت کی۔ مظاہرین نے یمنی فوج اور قبائل کے " طوفان یمن 1، 2 " کارروائیوں کی حمایت کرتے ہوئے سعودی عرب اور امارات کے اندر حساس ٹھکانوں پر مزید حملوں کا بھی مطالبہ کیا۔

News Code 1909644

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha