جرمن یونیورسٹی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی

جرمن یونیورسٹی " ہائیلڈبرگ " میں طالب علم کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمن یونیورسٹی " ہائیلڈبرگ " میں طالب علم کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق جرمنی میں قائم ہائیلڈبرگ یونیورسٹی میں لیکچر کے دوران مسلح طالب علم نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق یونیورسٹی میں اندھا دھند فائرنگ کرنے کے بعد حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔

اب تک یہ واضح نہیں کہ حملہ کرنے والے طالب علم کی موت پولیس کی جوابی فائرنگ سے ہوئی یا اس نے خودکشی کی۔ ابتدائی طور پر چار زخمیوں کی اطلاعات تھیں جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

News Code 1909617

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha