مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ ہم نے امارات کے شہروں ابو ظہبی اور دبئی کے اہم ٹھکانوں پر بمباری کی ہے اور ہم ملکی اور قومی دفاع کے سلسلے میں بالکل سنجیدہ ہیں اور ہم دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیں گے۔
یحیی سریع نے " طوفان یمن 2 "کارروائیوں کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے " طوفان یمن 2 " میں سعودی عرب اور امارات کے اندر اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ہم دشمن کے حملوں کا جواب حملوں سے دیں گے۔
انھوں نے کہا کہ ہم نے امارات کے شہر ابو ظہبی میں واقع الظفرہ ہوائي اڈے پر کئی ذوالفقار نامی بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ ہم طوفان یمن 2 کارروائي میں دبئی میں بھی اہم ٹھکانوں کو صماد 3 ڈرونز کے ذریعہ نشانہ بنایا ہے۔ یمنی فوج کے ڈرونز طیاروں صماد 1 اور قاصف کے 2 کے ذریعہ سعودی عرب کے شرورہ علاقہ کو نشانہ بنایا ہے۔ یحیی سریع نے کہا کہ ہم نے سعودی عرب کے شہروں عسیر اور جیزان میں بھی اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ یمنی فورسز نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ انھوں نے آج صبح امارات اور سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں ابو ظءبی، دبئی ، جیزان، عسیر اور شرورہ پر ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں کے ذریعہ بمباری کی ہے۔
آپ کا تبصرہ