مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے یمن کے نہتے عوام پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وحشیانہ اور مجرمانہ حملوں کے جواب میں سعودی عرب اور امارات کے اندر بڑا حملہ کیا ہے جس کے بارے میں یمنی فوج کے ترجمان اہم بیان صادر کریں گے۔ المسیرہ کے مطابق یمنی فورسز نے سعودی عرب اور امارات پر بڑا اور وسیع حملہ کیا ہے ۔ اس سے قبل صابرین نیوز نے اعلان کیا تھا کہ ابو ظہبی میں 4 دھماکے ہوئے ہیں۔ بعض ذرائع کے مطابق ابو ظہبی پر یمنی فورس نے ایک بار پھر ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعہ حملہ کیا ہے۔ ابو ظہبی ايئر پورٹ سے تمام پروازوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی ہے۔ ادھر سعودی عرب کے علاقہ جیزان پر بھی بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا گیا ہے جس کی سعودی عرب نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فورس کے دو ڈرونز طیاروں کو مار گرایا ہے۔

یمنی فورسز نے یمن کے نہتے عوام پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وحشیانہ اور مجرمانہ حملوں کے جواب میں سعودی عرب اور امارات کے اندر بڑا حملہ کیا ہے جس کے بارے میں یمنی فوج کے ترجمان اہم بیان صادر کریں گے۔
News Code 1909605
آپ کا تبصرہ