سعودی عرب کی یمن کے صوبہ تعز اور صعدہ پر مجرمانہ بمباری

سعودی عرب کے یمن کے بے گناہ اور نہتے عوام پر مجرمانہ ، بہیمانہ اور سفاکانہ فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے آج صبح یمن کے صوبہ تعز اور صعدہ پر وحشیانہ بمباری کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے یمن کے بے گناہ اور نہتے عوام پر مجرمانہ ، بہیمانہ اور سفاکانہ فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے  سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے آج صبح یمن کے صوبہ تعز اور صعدہ پروحشیانہ بمباری کی۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے صوبہ تعز اور صوبہ صعدہ میں شہری آبادی کو اپنی بربریت اور جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔ ادھر صوبہ عمران میں بھی سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک پر بمباری کی ہے۔

ذرائع کے مطابق امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں یمنی فورسز کے 20 ڈرونز اور10 میزائلوں کے حملوں کے بعد سعودی عرب اور امارات نے دیوانہ وار  یمن پر وسیع پیمانے پر بمباری کا آغاز کردیا ہے۔ سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی صعدہ کی مرکزی جیل پر بمباری کے نتیجے میں 87 افراد جاں بحق اور 260 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ سعودی عرب اپنے تمام جنگی جرائم کے باوجود یمن جنگ میں شکست سے دوچار ہے جس کی وجہ سے وہ یمن کے عام شہریوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے۔

News Code 1909598

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 9 =