بھارتی حکومت نے پاکستان کے 35 یوٹیوب چینلز بند کردیئے

بھارتی حکومت نے پاکستان کے 35 یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے پاکستان کے 35 یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی حکومت نے مسلم دشمن پالیسیوں اور اقلیتوں کے خلاف ہونے والے مظالم بے نقاب کرنے والے 35 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پابندی کی زد میں آنے والے یوٹیوب چینلز کے ایک ارب 35 کروڑ سے زائد ویڈیو ہیں۔

بھارت کے وزیراطلاعات و نشریات وکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چینل بند کرنے تصدیق کی اور بتایا کہ دو ٹویٹر، دو انسٹاگرام، دو ویب سائٹس اور فیس بک اکاؤنٹ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان اکاؤنٹس کا تعلق پاکستان سے ہے جن پر بھارت مخالف خبروں کی تشہیر کی جاتی تھی۔

News Code 1909586

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 7 =