لاہور میں نیو انارکلی بازار میں بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک

پاکستان کے شہر لاہور میں نیو انارکلی بازار میں زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر لاہور میں نیو انارکلی بازار میں زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقے نیو انارکلی میں پان منڈی کے قریب خوف ناک دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور وہاں کھڑی کئی موٹرسائیکلوں کو آگ لگ گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق  بم ایک موٹرسائیکل میں نصب تھا اور دھماکے کے بعد زمین میں گڑھا پڑ گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوراً جائے وقوعہ پر پہنچیں جب کہ سینئر پولیس افسران بھی موقع پر موجود ہیں۔جاں بحق افراد کی شناخت ابصار ، حسان اور رمضان کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ رمضان نامی شخص قریبی دکان پر ملازم تھا۔ ابصار کی عمر 12 سال ہے جس کی والدہ بھی زخمی ہیں۔ دھماکے میں تین خواتین سمیت 23 افراد زخمی ہیں جن میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں میں 30 سالہ عدیم شجاع، 40 سالہ جمیل عبداللہ، ردا خالد، نبیلہ اور نشا شامل ہیں ۔ نشا جاں بحق بچے ابصار کی والدہ ہیں۔  دو زخمی خواتین کی عمریں 20 سے 25 سال کے درمیان ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے میو اسپتال منتقل کیا گیا۔

News Code 1909565

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =