ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی ماسکو پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی ،روس کے صدر ولادیمیر پوتین کی دعوت پرایک اعلی وفد کے ہمراہ ماسکو پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی ،روس کے صدر ولادیمیر پوتین کی دعوت پرایک اعلی وفد کے ہمراہ  ماسکو پہنچ گئے ہیں۔

ایران کے صدرسید ابراہیم رئیسی اس سفر میں روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ صدر رئیسی کے دورہ ماسکو کے دوران ایران اور روس کے درمیان، اقتصادی، تجارتی ، سیاسی اور ثقافتی شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کے بارے میں بھی اہم فیصلے کئے جائیں گے

صدر رئیسی جمعرات کے دن روس کی ڈوما کے نمائندوں کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔ صدر سید ابراہیم رئیسی روس میں مقیم ایرانی شہریوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ ، وزیر تیل اور وزیر خزانہ اس سفر میں ایرانی صدر کی ہمراہی کررہے ہیں۔ صدر رئیسی کا دورہ ماسکو دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے فروغ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

News Code 1909554

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =