مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی امریکہ اور اسرائیل نواز حکومت نے 200 سے زائد پاکستانیوں کو بے دخل کردیا ہے، بے دخل کئے گئے 200 سے زائد پاکستانی شہری کراچی پہنچ گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے 200 سے زائد پاکستانیوں کو بے بنیاد مختلف الزمات میں بے دخل کردیا ہے، اور بے دخل کئے گئے تمام پاکستانی کراچی پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بے دخل کئے گئے مسافر جدہ اور ریاض سے دو پروازیں کے ذریعے کراچی ائیرپورٹ پہنچے، سعودی ایئر لائن کی پروز ایس وی 700 کے ذریعے ریاض سے 184 مسافر اور دوسری پرواز ایس وی 708 سے ریاض سے 17 ڈی پورٹ مسافروں کو کراچی پہنچایا گیا، جہاں ان کے ریپڈ ٹیسٹ کئے گئے۔
اطلاعات کے مطابق بے دخل کئے گئے پاکستانیوں کے ریپڈ ٹیسٹ عام مسافروں کے ٹیسٹ لینے کے بعد کئے جاتے ہیں، لمبی قطار لگنے پر بے دخل کئے گئے مسافروں نے احتجاج اور شور شرابہ بھی کیا، تاہم ٹیسٹ کا عمل مکمل ہونے کے بعد تمام مسافروں کو جانچ پڑتال کیلئے ایف آئی اے ایمیگریشن کاونٹر منتقل کردیا گیا، اور ایف آئی اے کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد بے دخل کئے گئے پاکستانیوں کو گھر جانے کی اجازت دی جائے گی، تمام کے تمام بے دخل کئے گئے پاکستانی مسافر مختلف اور بے بنیاد الزامات کے تحت سعودی عرب سے بے دخل کئے گئے۔
آپ کا تبصرہ