سعودی عرب کے فوجی اتحاد کا یمن کے شہر صنعا پروحشیانہ اور مجرمانہ  فضائی حملہ

سعودی عرب کی یمن کی شہری آبادی پر وحشیانہ اور بہیمانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے ۔ سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے دارالحکومت صنعا ء کی شہری آبادی پر مجرمانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں 14 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی یمن کی شہری آبادی پر وحشیانہ اور بہیمانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے ۔ سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے دارالحکومت صنعا ء کی شہری آبادی پر مجرمانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں 14 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی جارح فوج نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر بمباری کی ہے ، طبی ذرائع اور عینی شاہدین کے مطابق سعودی فضائی حملےمیں شہری آبادی کو نشانہ بنایاگیا ہے۔ ادھر یمنی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کو منہ توڑ اور دنداں شکن  جواب دیا جائےگا۔ یمنی فورسز اور قبائل نے کل متحدہ عرب امارات کے شہر اوب ظہبی پر 20 ڈرونز اور 10 میزائلوں سے حملہ کرکے امارات کے تیل کی ترسیلات کو متوقف کردیا ہے جس کے بعد خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

News Code 1909540

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 6 =