اسلام آباد میں دہشت گردوں کے حملے میں پولیس اہلکار جاں بحق

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس اہلکار ناکہ جیلانیہ پر معمول کی چیکنگ پر مامور تھے اس دوران موٹرسائیکل پر سوار 2 دہشت گردوں نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کردی۔

انہوں نے بتایا کہ فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا جبکہ پولیس اہلکاروں کی جواب کارروائی کے نتیجے میں دونوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔اسلام آباد پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے اہلکار کی شناخت منور کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دو پولیس اہلکار روز امین اور راشد زخمی ہیں۔ ادھر پاکستان کے وزير داخلہ شیخ رشید نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں دہشت گردی دوبارہ شروع ہوگئی ہے اور دہشت گردوں نے پولیس کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔

News Code 1909539

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha