افغانستان میں 5.3 شدت کا زلزلہ/ ہلاکتوں کی تعداد 26 تک پہنچ گئی

افغانستان میں 5.3 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں گھروں کی چھتیں گر گئیں اور 26 افراد دب کر ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں 5.3 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں گھروں کی چھتیں گر گئیں اور 26 افراد دب کر ہلاک  ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مغربی افغانستان میں صوبے بدغیس میں ڈسٹرکٹ گورنر محمد صالح کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں گھروں کی چھتیں گرنے کے سبب 26 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ ہلاک  ہونے والے افراد میں 5 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں۔

News Code 1909534

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =