مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرس کے خصوصی نمائندے گیر پیٹرسن نے ملاقات اور گفتگو کی۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے کل ایک اعلی وفد کے ہمراہ تہران پہنچے جہاں اس نے ایرانی وزیر خارجہ کے اعلی مشیر علی اصغر خاجی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں علی اصغر خاجی نے ایران اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کو مثبت قراردیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی شام میں قیام امن کے سلسلے میں کوششیں قابل قدر ہیں اور شام کا بحران شامی – شامی مذاکرات کے ذریعہ قابل حل ہے۔ ایران نے شام ميں مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے اپنے تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرس کے خصوصی نمائندے نے ملاقات اور گفتگو کی۔
News Code 1909518
آپ کا تبصرہ