مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے چين پہنچنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دورہ چين کا مقصد ایران اور چین کے درمیان معاہدوں پر عمل درآمد کے طریقہ کار پر غور کرنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس سفر میں چین کے حکام کے ساتھ سیاسی ، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائےگا ۔ ایران اور چین کے تعلقات اچھی سطح پر ہیں ۔ واضح رہے کہ ایرانی وزير خارجہ امیر عبداللہیان چین کے وزير خارجہ وانگ یی کی دعوت پر ایک اعلی وفد کے ہمراہ چین پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج بروز جمعہ چين کے وزير خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
آپ کا تبصرہ