بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کو صدی کا بحران قرار دے دیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو صدی کا بحران قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ منی بجٹ میں ٹیکسز کا سونامی لایا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو صدی کا بحران قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ منی بجٹ میں ٹیکسز کا سونامی لایا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نے منی بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ معیشت پر موجودہ حکومت کنفیوژ ہے، آئی ایم ایف سے ڈیل پاکستانی معیشت کے لیے تباہی ثابت ہوگی، عوام کو مہنگائی کا مزید بوجھ اٹھانا پڑے گا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت کہتی رہی آئی ایم ایف نہیں جائیں گے، عوام کو تکلیف میں ڈالنے کیلئے غلط فیصلے کیے گئے،کمزور مؤقف کے ساتھ انہوں نے آئی ایم ایف سے کمزور ڈیل کی، ہم نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کا بوجھ عام آدمی اٹھائے گا،غریب آدمی کو مہنگائی، بیروزگاری کی صورت میں یہ بوجھ اٹھانا پڑے گا۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ 2019 ء میں اس ایوان میں قومی معاشی ڈائیلاگ کی بات کی،آصف زرداری نے معیشت پر بات کرنے کی پیش کش کی جو حکومت نے مسترد کی،پاکستان کی گروتھ کو تاریخی منفی شرح پر پہنچایا گیا،پاکستان دو ٹکڑے ہوا تب بھی گروتھ منفی نہیں ہوئی تھی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کی تبدیلی کے نام پر تباہی کی صورت میں پہلی بار گروتھ منفی ہوگئی ہے، نئے پاکستان کا مطلب مہنگائی، بیروزگاری اور غربت ہے،حقائق چھپا کر یہ ہمیں معاشی ترقی کا بتا رہے ہیں۔

بلاول نے کہاکہ حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کرے،یہ واحد حکومت ہے جو خود اپنے لیے بحران پیدا کرتی ہے،عمران خان نے کہا تھا ہرصدی میں بحران آتا ہے، ہماری صدی کے بحران کا نام عمران خان ہے۔

انہوں نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی انتخابی مہم سے لگتا تھا کہ وزیراعظم بن کر یہ سائیکل پر آئیں گے، مگر عمران خان خود بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس بھی ہیلی کاپٹر پر آتے ہیں، انہوں نے عوام کو سائیکل پر چڑھا دیا ہے،پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ٹیکسز سے مزید مہنگائی آئے گی۔

بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ جوکسی اور کی وجہ سے حکومت بنائیں ان کو عوام کی پرواہ نہیں ہوتی،اس ظلم کا جواب حکومتی ارکان اور اتحادی عوام کو نہیں دے سکیں گے،عوام آپ کے ساتھ جو سلوک کرے گی جلد آپ کو اس کا پتہ چل جائے گا۔

News Code 1909478

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 1 =