مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان ایک اعلی وفد کے ہمراہ عمان کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ اس سفر میں عمان کے حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ ایران عمان کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ اس سفر میں ایرانی وزير خارجہ کی ہمراہی ایک اعلی سیاسی وفد بھی کررہا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان ایک اعلی وفد کے ہمراہ عمان کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔
News Code 1909450
آپ کا تبصرہ