پاکستان کے علاقہ جمرود میں سکیورٹی اہلکار نے فائرنگ کرکے 4 ساتھیوں کو قتل کردیا

پاکستان کے علاقہ جمرود میں لیویز سینٹر میں سکیورٹی اہلکار نے اپنے ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کرکے خود کشی کرلی فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستان کے علاقہ جمرود میں لیویز سینٹر میں سکیورٹی اہلکار نے اپنے ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کرکے خود کشی کرلی فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔  سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کے شہر جمرود کے لیویز سینٹر میں ایک سکیورٹی اہلکار نے اپنے ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے اہلکار نے خود کو  بھی گولی مار کر زخمی کردیا، دونوں زخمیوں اور لاشوں کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا، تاہم دونوں زخمی بھی ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں، تاہم تحقیقات کی جارہی ہیں۔

News Code 1909443

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 12 =