کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 افراد جاں بحق

ہندوستان کے زيرانتظام کشمیرمیں بھارتی فورسزنے ضلع بڈگام میں فوجی آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 3 افراد کو جاں بحق کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زيرانتظام کشمیرمیں بھارتی فورسزنے ضلع بڈگام میں فوجی آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 3 افراد کو جاں بحق کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فورسز نے تینوں افراد کوضلع بڈگام میں محاصرے کے دوران قتل کردیا۔  بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 3 افراد کو ہلاک کردیا بڈگام میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔ بھارتی فورسزنے3  افراد کو ہلاک کرنے کے بعد بھی بڈگام اورقریبی علاقوں کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔

News Code 1909424

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 9 =