امریکی شہر فلاڈیلفیا میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک

امریکی شہر فلاڈیلفیا میں ہاؤسنگ اپارٹمنٹس میں آگ لگنے سے 7 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی شہر فلاڈیلفیا میں ہاؤسنگ اپارٹمنٹس میں آگ لگنے سے 7 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ فلاڈیلفیا کے ڈپٹی فائر کمشنر کریگ مرفی کے مطابق عمارت میں آگ کا پتہ لگانے والے ڈیٹکیٹرز ناکارہ تھے۔ سرکاری حکام اور فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق بدھ کی صبح سویرے 3 منزلہ عمارت کی دوسری منزل پر شدید نوعیت کی آگ لگی جس پر قابو پانے میں 50 منٹ لگے۔ جبکہ شہر کے میئر جم کینی کا کہنا ہے کہ یہ شہر کی تاریخ کا نہایت ہی افسوسناک دن ہے، اتنے سارے بچوں کی موت بڑی دردناک ہے۔

News Code 1909407

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha