مہر خبررساں خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شہادت کی مناسبت سے دفاع مقدس کے 150 گمنام شہداء کی تشییع جنازہ میں عوام نے بڑے پیمانے پر شرکت کی۔
اطلاعات کے مطابق تہران میں 150 گمنام شہیدوں کی تشییع جنازہ میں عوام نے وسیع پیمانے پر شرکت کی جبکہ ملک میں مجموعی طور پر 250 گمنام شہیدوں کی آج تشییع جنازہ ہورہی ہے۔
یہ شہداء کربلا 5، کربلا 8، والفجر ایک، والفجر مقدماتی، والفجر 9 اور کربلا 6 کارروائیوں میں درجہ شہادت پر فائز ہوگئے تھے۔
شہداء کی تشییع جنازہ تہران سمیت صوبہ مشرفی آذربائیجان ، مغربی آذربائیجان، اردبیل، اصفہان، بوشہر، چہار محال و بختیاری،خراسان جنوبی، خراسان رضوی، خوزستان، قم، سمنان ، سیستان و بلوچستان، فارس، قزوین، کردستان، کرمان، کرمانشاہ ،کہکیلویہ و بویر احمد، گیلان، لرستان، مازندران، مرکزی اور صوبہ ہرمزگان میں ہورہی ہے۔
آپ کا تبصرہ