کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 افراد جاں بحق

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں  مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ کشمیر ذرائع ابلاغ  کے مطابق بھارتی فوج اور پولیس نے سری نگر میں سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 3 افراد کو ہلاک کردیا

سری نگر کے علاقے میں تاحال سرچ آپریشن جاری ہے۔ رواں ماہ کے پہلے پانچ دنوں میں بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ کشمیر پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق علیحدگی پسند تنظیم سے تھا اور ان افراد کو مسلح جھڑپ کے دوران ہلاک کیا گيا ہے۔

News Code 1909402

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 11 =