پاکستان میں گھر میں گیس خارج ہونےکے باعث آتشزدگی سے 7 افراد جاں بحق

پاکستان کے علاقہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گھر میں گیس خارج ہونے کے باعث آتشزدگی سے 7 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گھر میں گیس خارج ہونے کے باعث آتشزدگی سے 7 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیرمحل کے نواحی گاؤں میں ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں گھر میں گیس لیکج کے باعث آگ لگ گئی جس سے جھلس کر 7 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

واقعے بعد ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا، آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسکہ سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ 3 افراد کو تشویشناک حالت کے پیش نظر گوجرانوالہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین اور2 بچے بھی شامل ہیں۔

News Code 1909395

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha