امریکہ نے سردار سلیمانی کو بزدلانہ طریقے سے شہید کیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے سردار قاسم سلیمانی کو بزدلانہ طریقے سے شہید کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ امریکہ نے سردار قاسم سلیمانی کو بزدلانہ طریقے سے شہید کیا۔ شہید سلیمانی کا نام قومی ہیرو کے عنوان سے ہمیشہ زندہ رہےگا اور ان کی زندگی آئندہ نسلوں کے لئے مشعل راہ رہےگی۔ انھوں نے کہا کہ ایران شہید قاسم سلیمانی کے قاتلوں کو عدالت اور قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرےگا۔ انھوں نے کہا کہ شہید سلیمانی کی خطے سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے سلسلے میں ماموریت جاری ہے اور علاقائی عوام پہلے سے کہیں زیادہ بیدار ہوگئے ہیں۔

News Code 1909380

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =