مغربی ممالک کی ویانا مذاکرات میں عقب نشینی/ ایران اور روس کے درمیان اسناد کی تمدید

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ویانا مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک مشترکہ ایٹمی معاہدے سے باہر کوئي مطالبہ نہیں کرسکتے، ایران مذاکرات میں سنجیدگی کے ساتھ حاضر ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ  نے ویانا مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک مشترکہ ایٹمی معاہدے سے باہر کوئي مطالبہ نہیں کرسکتے، ایران ویانا مذاکرات میں سنجیدگی کے ساتھ حاضر ہوا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایرانی وزارت خارجہ نے شہید سلیمانی کے قاتلوں کو عدالت اور قانون کے کٹھرے میں لانے کا پختہ عزم کررکھا ہے۔

سعید خطیب زادہ نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کے دورہ ماسکو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صدر ابراہیم رئیسی روسی صدر پوتین کی سرکاری دعوت پر ماسکو روانہ ہوں گے اور اس سفر دونوں ممالک کے درمیان سیاسی ، اقتصادی اور عسکری تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹرٹیجک سند معتبر ہے۔

سعید خطیب زادہ نے افغانستان کی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے تمام ہمسایہ ممالک افغانستن میں امن و صلح اور ایک جامع اور ہمہ گير حکومت کی تشکیل کے خواہاں ہیں۔  انھوں نے کہا کہ طالبان کو افغان عوام کی امنگوں کے مطابق ملک میں جمہوری نظام کو مضبوط بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ایران کی طرف سے افغان عوام کی مالی مدد کا سلسلہ جاری ہے ۔ ایران کا طالبان سمیت افغانستان کے تمام سیاسی گروہوں سے قریبی رابطہ ہے۔

News Code 1909374

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =