سوڈان کے وزیراعظم نے استعفی دیدیا

سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے فوج کے ساتھ متنازع معاہدے کے کچھ ہفتے بعد استعفی دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے فوج کے ساتھ متنازع معاہدے کے کچھ ہفتے بعد استعفی دے دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سوڈان کے وزیر اعظم عبد اللہ حمدوک نے فوج کے ساتھ نومبر2021 میں متنازع  سیاسی معاہدہ کیا تھا۔

ٹیلی ویژن پرخطاب میں سوڈانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کوتباہی سے روکنے کے لئے بھرپورکوشش کی لیکن جوکچھ کہا گیا ویسا نہیں کیا گیا۔جمہوریت کی خاطراستعفی دینے کا اعلان کرتا ہوں۔ اب ملک کے حالت سنبھالنے کے لئےکسی اورکوموقع ملنا چاہیے۔

سوڈانی فوج نے اکتوبر2021 میں اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد عبد اللہ حمدوک کو گھر میں نظر بند کر دیا تھا تاہم  نومبر میں اقتدار کی تقسیم کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد انہیں بحال کر دیا گیا تھا۔

News Code 1909367

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 11 =