فلسطینیوں کا فلسطینی اسیر ہشام ابو ہواش کی حمایت میں مظاہرہ

ہزاروں فلسطینیوں نے رام اللہ میں فلسطینی اسیر ہشام ابو ہواش کی حمایت میں مظاہرہ کیا ہے ۔ ہشام ابو ہواش اسرائيلی جیل میں بھوک ہڑتال کررکھی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہزاروں فلسطینیوں نے رام اللہ میں فلسطینی اسیر ہشام ابو ہواش کی حمایت میں مظاہرہ کیا ہے ۔ ہشام ابو ہواش اسرائيلی جیل میں بھوک ہڑتال کررکھی ہے ۔ ابو ہواش کی جسمانی صورتحال کافی خراب ہے اس نے 138 دنوں سے اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال کررکھی ہے۔ ادھر مغربی پٹی کے شہر رام اللہ میں ہزاروں فلسطینیوں نے ہشام ابو ہواش کی حمایت میں مظاہرہ کیا ہے ۔ مظاہرین نے اسرائیلی حکام سے اسے فوری طور پر آزاد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سے قبل فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں کے ترجمان ابو مجاہد نےکہا تھا کہ اگر ابو ہواش کی زندگی کو کوئي خطرہ لاحق ہوا تو اسرائيل کے بہیمانہ اقدام کے خلاف کارروائی کی جائے گي۔

News Code 1909356

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =