مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں سرینگر کے علاقہ پنتھ چوک بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید3 کشمیری جاں بحق ہوگئے۔
سرینگراورنواحی علاقوں کا محاصرہ جاری ہے۔ بھارتی فوج نے مختلف سڑکوں کورکاوٹیں لگا کر بند کردیا۔موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے۔ سکیورٹی آپریشن میں متعدد نوجوانوں کوگرفتارکرلیا گیا۔
کشمیریوں کونماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کے لئے مختلف علاقوں میں سکیورٹی کے اضافی دستے تعینات کردئیے گئے۔
بھارتی فورسزنے گذشتہ 3 روز میں 10 کشمیری نوجوان کو قتل کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ