مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے صوبہ مآرب میں سعودی عرب کے 35 کرائے کے فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز کی صوبہ مآرب میں سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں کے خلاف کارروائی اور پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے۔فوجی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں فیلڈ کمانڈربریگيڈئر جنرل محمد علی الرشد ، جنرل نعمان شطیر القردعی، صالح عیضہ جمعان ، ناجی ناصر جہمی، بشیر عبدربہ سعد المرادی اور شامخ علی میخوت الاجدعی شامل ہیں۔ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ نے صوبہ مآرب کو تین سمتوں سے محاصرے میں لے رکھا ہے۔ سعودی عرب کو صوبہ مآرب میں شکست کا سامنا ہے اور اس پر کاری ضرب وارد ہوگي۔

یمنی فورسز اور قبائل نے صوبہ مآرب میں سعودی عرب کے 35 کرائے کے فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔
News Code 1909297
آپ کا تبصرہ