سردار شہید سلیمانی کا قتل ریاستی دہشت گردی کی واضح مثال

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کے ہاتھوں شہید سلیمانی کے بہیمانہ اور بزدلانہ قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید قاسم سلیمانی کا قتل ریاستی دہشت گردی کی واضح مثال ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے امریکہ کے ہاتھوں شہید سلیمانی کے بہیمانہ اور بزدلانہ قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید قاسم سلیمانی کا قتل ریاستی دہشت گردی کی واضح مثال ہے۔ انھوں نے کہا کہ شہید سلیمانی کو امریکی صدر کے براہ راست حکم پر شہید کیا گيا۔ امریکہ شہید قاسم سلیمانی کے بہیمانہ قتل کا ذمہ دار ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ویانا مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ویانا مذاکرات میں ہماری نگاہ آگے اور پیشرفت کی سمت ہے۔ انھوں نے کہا کہ فریق مقابل کو پختہ عزم کے ساتھ ویانا مذاکرات میں حاضر ہونا چاہیے۔ تین یورپی ممالک کو اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے اور بے عملی کو ترک کرنا چاہیے۔

News Code 1909290

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha