طالبان کی عبوری حکومت نے الیکشن کمیشن کو تحلیل کردیا

افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے افغانستان کےالیکشن کمیشن کو تحلیل کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے افغانستان کےالیکشن کمیشن کو تحلیل کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق طالبان حکومت کے نائب ترجمان بلال کریمی نے افغانستان کا خود مختارالیکشن کمیشن اورالیکٹورل کمپلینٹ کمیشن کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا۔ نائب ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال میں یہ دونوں ادارے غیرضروری تھے۔اگرمستقبل میں ضرورت ہوئی تو حکومت یہ ادارے بحال کردے گی۔طالبان حکومت نے وزارت پارلیمانی امورکو بھی ختم کردیا ہے۔ اس سے قبل طالبان خواتین کے امورکی وزارت بھی ختم کرچکے ہیں۔ طالبان نے اگست میں اقتدار سنبھالا تھا۔اب تک کسی ملک نے طالبان کی حکومت کوتسلیم نہیں کیا ہے۔ اقوام متحدہ بھی طالبان کو نشست دینے کی درخواست مسترد کرچکی ہے۔

News Code 1909285

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =