ویانا  میں مذاکرات کے آٹھویں دور کا آغاز / پابندیوں کے خاتمہ کے موضوع پر بحث

آج بروز پیر ویانا کے کوبرگ ہوٹل میں ایران اورگروپ 1+4 کے درمیان ویانا مذاکرات کے آٹھویں دور کا آغاز ہوگا۔ ان مذاکرات میں ایران کے خلاف پابندیوں کے خاتمہ اور مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کو یقینی بنانے کے بارے میں تبادلہ خيال کیا جائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج بروز پیر ویانا کے کوبرگ ہوٹل میں ایران اورگروپ 1+4 کے درمیان ویانا مذاکرات کے آٹھویں دور کا آغاز ہوگا۔ ان مذاکرات میں ایران کے خلاف پابندیوں کے خاتمہ اور مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کو یقینی بنانے کے بارے میں تبادلہ خيال کیا جائےگا۔ اطلاعات کے مطابق ایران کی مذاکراتی ٹیم ایران کے اعلی مذاکرات کار علی باقری کی قیادت میں ویانا پہنچ گئی ہے۔ آٹھویں دور کے مذاکرات دس دن تک جاری رہیں گے۔ گذشتہ مذاکرات میں تین یورپی ممالک نے ایران کی دو دستاویزات کو قبول کرلیا تھا ۔ یورپی ممالک ایران کے میزائل پروگرام کو بھی مذاکرات کا حصہ بنانا چاہتے تھے جسے ایرانی ٹیم نے رد کردیا تھا۔ اسرائیل آجکل فرانس کے ذریعہ مذاکرات پر اثرا انداز ہونے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔ ایران اور امریکی وفد کے درمیان بھی پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔

News Code 1909283

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =