پاکستان کا انسانی حقوق کی سنگين خلاف ورزیوں پر بھارت کے محاسبہ کا مطالبہ

پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کا فوری محاسبہ کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایک پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کا فوری محاسبہ کرنا چاہیے۔ 

پاکستان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے، بھارتی فورسز نے جعلی مقابلوں میں مزید 6 کشمیری نوجوان قتل کر دیا ہے، آج صبح 19 سالہ طالبعلم کو ضلع اسلام آباد میں قتل کیا گیا، اور رواں ماہ دسمبر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 18 افراد قتل کیے گئے۔

پاکستانی دفترخارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے جموں کشمیر میں اپنا جبر مزید تیز کر دیا ہے،  جموں و کشمیر میں عام شہریوں کی گرفتاریاں، رات گئے چھاپے مارے جاتے ہیں، کشمیریوں کی تذلیل، انہیں حراساں کرنے کا سلسلہ بھی تیز ہو چکا ہے، کشمیریوں کے ماورائے عدالت، جعلی مقابلوں اور تلاش آپریشنز میں قتل میں تشویشناک اضافہ ہوا، شہداء کی میتیں لواحقین کی مرضی کے بغیر نامعلوم قبروں میں سپرد خاک کی جا رہی ہیں، شہداء کے جسد خاکی نامعلوم قبروں میں دفنانے کا سلسلہ اپریل سے جاری ہے۔

 کشمیری اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں کے تحت حق خودارادیت کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کا فوری محاسبہ کرنا چاہیے۔

News Code 1909282

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 11 =