مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے صوبہ الجوف کے بعض علاقوں کی فجر صحراء کارروائی میں آزاد کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حملے کا جواب حملے سے دیا جائےگا۔ انھوں نے کہا یمنی فورسز نے فجر صحراء کارروائی میں الیتمہ اور اس کے ملحقہ علاقوں کو آزاد کرالیا ہے۔ یحیی سریع نے کہا کہ دشمن کے کرائے کے فوجیوں اور مزدوروں کو بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے۔ یمنی فوج نے جس علاقہ کو آزاد کیا ہے وہ 1200 مربع کلو میٹرپر مشتمل ہے۔ یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فوج اور قبائل نے اس کارروائی میں دشمن فوج کے بھاری مقدار میں اسلحہ کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم حملے کا جواب حملے سے دیں گے اور ہم آئندہ نزدیک دشمن کو جوابی کارروائی میں حیرت میں ڈال دیں گے۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے صوبہ الجوف کے بعض علاقوں کی فجرصحراء کارروائی میں آزاد ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حملے کا جواب حملے سے دیا جائےگا۔
News Code 1909281
آپ کا تبصرہ