کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپرشن کے دوران فائرنگ کرکے تین افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپرشن کے دوران فائرنگ کرکے تین افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 3  افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ بھارتی فوج نے گزشتہ روز پلوامہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2 نوجوانوں کو قتل کردیا تھا جب کہ آج اسلام آباد میں مزید ایک نوجوان کو ہلاک کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے اب بھی سرچ آپریشن جاری ہے جب کہ گزشتہ روز بھی ضلع شوپیاں میں آپریشن کے دوران 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے تھے جس کے بعد گزشتہ 3 روز کے دوران جاں بحق نوجوانوں کی تعداد 6 تک پہنچ گئی ہے۔

News Code 1909273

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha