امریکہ میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 14 سالہ لڑکی ہلاک

امریکی ریاست لاس اینجلس میں دکان میں پولیس اہلکار کی فائرنگ کی زد میں آکر 14 سالہ لڑکی ہلاک ہو گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست لاس اینجلس میں دکان میں پولیس اہلکار کی فائرنگ کی زد میں آکر 14 سالہ لڑکی ہلاک ہو گئی۔

اطلاعات کے مطابق لڑکی اپنی والدہ کے ہمراہ دکان کے چینجنگ روم میں تقریب کے لیے کپڑے دیکھ رہی تھی کہ اس دوران فائرنگ سے ہلاک ہوگئی۔

امریکی پولیس کے مطابق اسٹور کے اندر ایک شخص کی گولیاں چلانے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں جس کے بعد کارروائی کی گئی۔

امریکی ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار نے مشتبہ شخص پر فائرنگ کی تھی، جسے پولیس نے ہلاک کر دیا۔ لاس اینجلس پولیس چیف نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

News Code 1909270

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 15 =