بھارتی فوج نے کشمیر کے ضلع  شوپیاں میں مزید 2 افراد کو قتل کردیا

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری ہے بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں مزید 2 افراد کو قتل کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری ہے بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں مزید 2 افراد کو قتل کردیا ہے۔ اطلاعات کےمطابق کشمیری نوجوانوں کو بھارتی فوج نے شوپیاں کے علاقے چوگام میں فوجی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران قتل کیا۔

 بھارتی فوج نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر رکھی ہے جبکہ موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کو بند کر دیا ہے۔

News Code 1909269

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 15 =