حامد کرزائی کا عالمی برادری سے طالبان کا تعاون کرنے کا مطالبہ

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزائی نے سی این این کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےعالمی برادری سے طالبان کا تعاون کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے سابق صدر حامد کرزائی نے سی این این کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےعالمی برادری سے طالبان کا تعاون کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ حامد کرزائی نے طالبان کے ساتھ تعاون کرنے پر مبنی سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ طالبان کے ساتھ تعاون ضروری ہے۔ افغانستان کے سابق صدر نے کہا کہ افغانستان کی حقیقت یہ ہے کہ اس وقت طالبان افغانستان کے حکمراں ہیں۔ لہذا عالمی برادری کو ان سے تعاون کرنا چاہیے۔ حامد کرزائی نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی جانب سے افغانستان کے لئے بشر دوستانہ امداد جاری کرنے کی قرارداد اتفاق سے منظور کرنے کا بھی خیر مقدم کیا۔

News Code 1909257

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 5 =