مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیرکے ضلع اننت ناگ میں بھارتی فورسزنے آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو ہلاک کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے اننت ناگ کا محاصرہ کیا اور اس کے بعد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے ایک نوجوان کوقتل کردیا۔ بھارتی فوج کی طرف سے اننت ناگ اورقریبی علاقوں کا محاصرہ جاری ہے۔
سرینگرمیں لوگوں کوجامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کےلئے بھارتی فورسز نے مختلف سڑکوں کی ناکہ بندی کردی ہے۔ جامع مسجد اوراطراف کی سڑکوں کوخاردارتارلگا کربند کردیا گیا ہے اوراضافی فورسزتعینات کردی گئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ