پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے میں پاکستانی فوج کے 2 اہلکار ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشتگردوں نے پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ  بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشتگردوں نے پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ پاکستانی فوج کے رابطہ عامہ " آئی ایس پی آر " کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں امن دشمنوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا ، فائرنگ کے تبادلے کے دوران لانس نائیک منظر عباس اور سپاہی عبدالفاتح جاں بحق ہوگئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  دہشتگردوں کی  تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے ۔ جاں بحق لانس نائیک منظر عباس کا تعلق پنجاب کے صوبہ خوشاب جبکہ جاں بحق سپاہی عبدالفاتح کا تعلق خضدار سے  ہے ۔

News Code 1909252

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha