ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان آذربائیجان پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان ایک اعلی وفد کے ہمراہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان ایک اعلی وفد کے ہمراہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ اس سفر میں آذربائیجان کے وزیر خارجہ اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کونسل کے اجلاس کے ضمن ميں بھی آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی تھی ، اس ملاقات میں بھی دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے باہمی تعلقات کو مطلوب اور مستحکم سطح تک پہنچانے پر اتفاق کیا تھا۔ ایرانی وزیر خارجہ اس سفر میں آذربائیجان کے صدر ، پارلیمنٹ کے اسپیکر، نائب وزیر اعظم اور وزیر خآرجہ سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

News Code 1909234

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 4 =