مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان او آئي سی وزراء خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے پاکستان کے وزير اعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گيا۔ واضح رہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں افغانستان کو درپیش اقتصادی مشکلات کو دور کرنے کے سلسلے میں اسلامی تعاون تنظیم " او آئی سی " کے وزراء خارجہ کونسل کا 17 واں اجلاس جاری ہے جس میں افغانستان کو درپیش سیاسی، اقتصادی اور معاشی مشکلات کو دور کرنے کے سلسلے میں غور کیا جائےگا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے پاکستان کے وزير اعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔
News Code 1909201
آپ کا تبصرہ