او آئي سی کے وزراء خارجہ کونسل کے اجلاس میں فلسطین اور افغانستان کے موضوع پر بحث ہوگی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے اسلام آباد میں او آئي سی کے وزراء خارجہ کونسل کے اجلاس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اجلاس میں فلسطین اور افغانستان کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان او آئي سی کے وزراء خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے کل رات اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔ جہاں انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں او آئي سی کے وزراء خارجہ کونسل کے اجلاس میں فلسطین اور افغانستان کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔ ایران کے وزیر خارجہ نے پاکستان پہنچنے کے بعد کہا کہ اس اجلاس میں افغانستان کے علاوہ فلسطین کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا جائےگا ،ایران اس اجلاس میں افغانستان کے مستقبل کے بارے میں اپنے مؤقف کو پیش کرے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں افغانستان اور فلسطین کے موضوع پر اسلامی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کونسل کے 17 ویں غیر معمولی اجلاس کا آغاز ہوگيا ہے۔ اس موقع پر پاکستانی وزیر خارجہ نے ایران سمیت دیگر ممالک کے وزراء خارجہ کا استقبال کیا۔

News Code 1909198

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha