کراچی میں شیر شاہ کے علاقہ میں دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک

پاکستان کے شہر کراچي میں شیر شاہ پراچہ پل کے پاس ہونے والے دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچي میں شیر شاہ پراچہ پل کے پاس ہونے والے دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب دھماکہ ہوا ہے، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنی گئی، جب کہ متعدد گاڑیاں اور دکانیں تباہ ہوگئیں، اور جائے وقوعہ تباہی کا منظر پیش کررہا ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ ریسکیو کے مطابق اب تک 10 افراد کی موت کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ  12 زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے، اور دو افراد شدید زخمی ہیں۔

ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر صابر میمن کے مطابق شیر شاہ دھماکے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، اور تمام جاں بحق افراد کے جسم کے اوپری حصے میں زخم آئے تھے، جب کہ دھماکے میں 12 افراد زخمی ہوئے ہیں، اور زخمیوں کے بھی چہرے متاثر ہوئے ہیں۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر دھماکہ گیس پائپ لائن پھٹنے سے ہوا ہے، گیس پائپ لائن نالے کے نیچے سے گزر رہی تھی اور دھماکہ نالے میں گیس بھرنے سے ہوا، تاہم حتمی طور پر کہنا قبل ازوقت ہے کہ دھماکہ کسی تخریب کاری کا نتیجہ ہے یا حادثاتی طور پر ہوا ہے۔ دھماکے کی نوعیت کی جانچ کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کر لیا گیا ہے، دھماکے کی نوعیت کا تعین بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا، دھماکے سے 10 افراد جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہیں، اور پولیس ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

News Code 1909191

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha