یمنی فورسز نے صوبہ مآرب کے مشرق میں مزيد تین علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے

یمنی فورسز کی صوبہ مآرب میں پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے ، یمنی فورسز نے صوبہ مآرب کے مشرق میں مزيد تین علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز کی صوبہ مآرب میں پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے ، یمنی فورسز نے صوبہ مآرب کے مشرق میں مزيد تین علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے صوبہ مآرب میں سعودی عرب کے فوجی اتحاد کو شکست سے دوچار کردیا ہے۔ یمنی فورسز نے صوبہ مآرب کے مشرق میں مزید تینوں علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ، ان علاقوں میں البتر، النقعا اور العکد شامل ہیں۔ حال ہی میں یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے کہا تھا کہ یمنی فورسز صوبہ مآرب میں نہائی کامیابی سے قریب پہنچ گئی ہیں۔ یمنی عوام صوبہ مآرب کو جلد از جلد آزاد کرانا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ صوبہ مآرب پر یمنی فورسز کے قبضہ کے بعد سعودی عرب کی طرف سے یمن کا محاصرہ ناکام ہوجائےگا۔

News Code 1909190

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha