اقوام متحدہ میں افغان مشن کے نئے ناظم الامور مقرر

اقوام متحدہ میں افغانستان کے مستقل مشن نے نصیر احمد فائق کو اقوام متحدہ میں افغان مشن کا نیا ناظم الامور مقرر کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں افغانستان کے مستقل مشن نے نصیر احمد فائق کو اقوام متحدہ میں افغان مشن کا ناظم الامور مقرر کر دیا ہے۔ نصیر احمد فائق یو این میں افغان مستقل نمائندے غلام محمد اسحاق زئی کی جگہ سنبھالیں گے۔

اقوام متحدہ میں افغان مشن نے ایک  بیان میں کہاہے کہ نصیراحمد فائق اقوام متحدہ میں افغانستان مستقل مشن کی قیادت کرینگے۔

افغانستان مشن اقوام متحدہ کےحکام اور رکن ممالک کے ساتھ مل کر افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔ غلام محمد اسحاق زئی نے بدھ کے روز اپنے عہدے سے استعفی دیدیا تھا۔

News Code 1909181

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha